دلچسپ و عجیب
17 دسمبر ، 2015

یوکرین: سانتا کلاز کے روپ میں ننھے بچوں کا دوڑنے کا مقابلہ

یوکرین: سانتا کلاز کے روپ میں ننھے بچوں کا دوڑنے کا مقابلہ

کیو.......دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، اسی سلسلے میں یوکرین میں ایک انوکھے اور دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں ننھے بچوں نے گھٹنوں کے بل دوڑتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی ریس میں حصہ لیا۔

سانتا کلاز کا لباس پہنے 5سے6ماہ کی عمر سے لے کر 10سے 12ماہ کی عمر تک کے بچوں نے اس منفردمقابلے میں اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور9.8فٹ طویل ریمپ پر تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا ۔

سانتا کلاز کا روپ دھارے بچوں کی اس دلچسپ ریس کاآغازہو تے ہی جہاں کچھ والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر ان کے پسندیدہ کھلو نے دکھا کر تیز رفتارسے گھٹنے کے بَل چلنے پر اُکساتے نظر آئے وہیں کچھ خود بھی بچوں کیساتھ بچے بنے ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔

مزید خبریں :