صحت و سائنس
18 دسمبر ، 2015

ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے،امریکی طبی ماہرین

ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے،امریکی طبی ماہرین

نیویارک ......نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکی طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ وزن گھٹانے کے خواہشمند ہیں تو ناشپاتی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

امریکا کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے 2001 سے 2010 کےعرصہ میں لوگوں کی کھانے کی عادات اور ان کی قلبی و ذہنی صحت کا مطالعہ کیا ، مطالعے میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ جن افراد نے ناشپاتی کو خوراک میں معمول بناکر رکھا ان کی 35 فیصد تعداد موٹاپے سے دور رہی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 5 مرتبہ ناشپاتی استعمال کریں جب کہ ناشپاتی کو سیب اور دہی کے ساتھ کھانے سے بھی خاطر خواہ نتائج مل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :