28 مئی ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں پولیس نے سر عام خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے خاتون بے ہوش ہوگئی۔ فیصل آباد میں خاتون پولیس سے تحویل میں لی گئی گاڑی واپس لینے پہنچی تو طارق آباد پولیس چوکی کے اہلکاروں نے خاتون پر سر عام شدید تشدد کیاجس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون رینٹ اے کار کا کاروبار کرتی ہے اور پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی اپنی گاڑی واپس لینے گئی تھی۔تشدد سے بے ہوش ہونے والی خاتون کو لوگوں نے اٹھا کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔