پاکستان
30 دسمبر ، 2015

سندھ اور پنجاب میں ملتوی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ

سندھ اور پنجاب میں ملتوی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ

لاہور....سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مختلف وجوہات پر ملتوی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پولنگ شام ساڑھے5بجےتک جاری رہےگی۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان نہیں کرے گا۔

کراچی میں یونین کونسل13جمشیدکوارٹرزمیں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ جاری ہے،یہاں امیدوارکےانتقال کی وجہ سےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےانتخابات ملتوی کردئیےگئےتھے۔

ضلع تھرپارکرکی6یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلیےپولنگ ہورہی ہے، تھرپارکر کے تمام162پولنگ اسٹیشن حساس قراردیے گئے ہیںاور پولیس ورینجرزتعینات کی گئی ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد،گجرات سمیت کئی شہروں میں غلط بیلٹ پیپر چھپنے،غلط نام اور دیگر وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔

سندھ میں ٹنڈو آدم، بے نظیر آباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام ،ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ اور میرواہ میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ نے 22 دسمبر کو دیے گئے حکم میں ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات شیڈول کے مطابق کرے تاہم اس کے نتائج روک دیئے جائیں۔

مزید خبریں :