30 دسمبر ، 2015
نئی دہلی .......بھارت میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کے باوجودمسلمان آج بھی بھارتی عوام کے لئے پیار اور محبت کے جذبے سے سرشار نظر آتے ہیں۔
بھارت کے شہر اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے مسلمان یوسف مُکاتی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی بھوک اور افلاس کے لئے 'انوکھا ’روٹی بینک‘ کھول لیا ہے جس کا مقصدغربت کے شکار لوگوں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔
بھوک کے خلاف شروع کی گئی اس انوکھی مہم کے ذریعے روزانہ250سے300غریب لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔