01 جنوری ، 2016
شانگلہ.......مالا کنڈ ڈویژن کےضلع شانگلہ میں برفباری اور شدید سرد موسم نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں ۔ متاثرین بچوں کے ہمراہ برف سے ڈھکے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔
ضلع شانگلہ میںشدید برف باری اوردر جہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔اس ضلع میں 26 اکتو بر کو تباہ کن زلزلہ نے ہر طرف تباہی مچادی تھی اور اب دو ماہ گزر نے کے باوجود بھی متاثرین حکو متی امداد سے محروم ہیں ۔
یو نین کونسل شاہ پور کے علا قے توحید آباد کے چھو ٹے چھوٹے بچے ٹینٹس میں رہائش پر مجبور ہیں ،کچھ متاثرین کے رہائشی ٹینٹس بھی برف نے گرادیے ہیں۔ ایک زلزلہ متاثر کا گھر گر نے کی وجہ سے بچی بھی زخمی ہو ئی ہے لیکن انہیں حکومت کی طرف سے کو ئی امداد نہیں ملی ہے ۔
زلزلہ متاثرین جہاں ایک طرف شدید سرد موسم سے نبرد آزما ہیں تو دوسری طرف مکان کی تعمیر میں مالی وسائل کی کمی نے ان کی پریشانیوں کو بڑھادیا ہے ۔
خیبر پختونخواہ میں آنے والے حالیہ زلز لے کو دو ماہ بیت گئے،لیکن ضلع شانگلہ کے سیکڑوں زلزلہ متاثرین آج بھی حکومتی سروے کے پر چے اٹھا ئے ،وعدہ وفا ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔