کاروبار
01 جنوری ، 2016

زرمبادلہ ذخائر21 ارب ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ ذخائر21 ارب ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے، اسٹیٹ بینک

کراچی.......آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی قسط ملنے کے بعد 25 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر سے زائد کی تاریخی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر ملے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 17 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 90 کروڑ ڈآلر موجود ہیں۔

مزید خبریں :