01 جنوری ، 2016
پشاور.......خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ڈھائی ماہ سے کم کرکے ڈیڑھ ماہ کردی گئیں ۔
سوات ، شانگلہ ،بونیر،ایبٹ آباداوردیر میں اساتذہ اور طلبہ کو 10فروری کو حاضری کی ہدایات کردی گئی ۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسوں کو سرکلر ارسال کردیا ہے ۔
ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوگا ۔ پہلی بار این ٹی اسی کے ذریعے امتحانات ہوں گے جس کی تیاری کے لیے چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔