01 جنوری ، 2016
لاہور......لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئےہیں۔ پہلے روز اسکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی۔
لاہور سمیت پنجاب میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات سرکاری اسکولوں میں دی گئیں تھیں،نئے سال کے ساتھ ہی سرکاری اسکول کھل گئے اور بچے خوشی خوشی اسکول میں اس عزم کے ساتھ گئے کہ وہ محنت کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے دوستوں کو مبارکباد بھی دی۔
تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی ،ایک ہی کلاس روز میں تین تین جماعتوں کو طلباء کی حاضری کم ہونے کے باعث اکٹھا بٹھایا گیا،بچوں کا کہنا تھا کہ ان کے اسکول بھی 4 جنوری کو پرائیوٹ اسکولوں کے ساتھ کھولے جاتے۔