01 جنوری ، 2016
کراچی......کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ دوسری طرف پیر آباد سے بھی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں سی ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پولیس نے پیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 30 بورپستول، 4 راونڈز اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔