پاکستان
01 جنوری ، 2016

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر گٹر کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر گٹر کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی.......کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر گٹر کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔یونیورسٹی روڈ پر جوہر کمپلیکس کے قریب گٹر کا پانی کئی روز سے سڑک پر جمع ہے جس کے باعث جہاں علاقے مین تعفن پھیل رہا ہے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے ۔

خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کودشواری کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود پانی صاف کرنے کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :