01 جنوری ، 2016
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2015کی طرح 2016 میں بھی تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی۔
لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں ،صحت عامہ کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے،اس کیلئے فراہم کیے گئے وسائل اخراجات نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے سودمند سرمایہ کاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کیلئے مربوط پروگرام شروع کیا گیا ہے۔