پاکستان
01 جنوری ، 2016

تاجروں اور صنعتکاروں کے مشوروں سے پالیسیاں بنانا چاہتےہیں ،وزیراعظم

تاجروں اور صنعتکاروں کے مشوروں سے پالیسیاں بنانا چاہتےہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد..... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کی مشاورت سے پالیسیاں بنانا چاہتےہیں ،ٹیکس شرح اتنی کم ہونی چاہیےکہ ادائیگی میں دشواری نہ ہو۔ معیشت مضبوط ہوگی تبھی افواج مضبوط ہوں گی۔

وزیراعظمنواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت سے دہشت گردی ختم ہوگی اور تمام معاملات ٹھیک ہوں گے ۔انہوں نے کہا ہم نے شفافیت کی وجہ سے 40 ارب روپے بچائے ہیں ،قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھتے ہیں ،ٹیکس ریٹ کو اتنا نیچے لایا جائے کہ خوشی سے ادائیگی ممکن ہو، خوشی ہے 2016 کے پہلے دن بڑی اچھی ابتدا ہوئی ۔

رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط ہو تو دہشت گردی بھی پاؤں جمانے کا نہیں سوچ سکتی ، ہم بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں بنائیں ،تاجر ملک کو آگے لے جانے کیلئے حکومت کی مدد کریں ۔

وزیر اعظم نے تاجروں کے مسائل حل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے فیصلوں سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے،ٹیکس ریٹ کو اتنا نیچے لایا جائے کہ خوشی سے ادائیگی ممکن ہو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدو ڈھائی سال میں بہت کچھ حاصل کیا ہے ،تاجر برادری کے مسائل کی خوش اسلوبی سے حل پر خوشی ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ، ملک کی ترقی کراچی کے امن سے جڑی ہوئی ہے ، اگرکراچی اگر پر امن ہے تو پورا ملک پرامن ہے۔تاجربرادری کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو گولڈ میڈل پیش کیاگیا، وزیر اعظم نواز شریف جب خطاب کرنے آئے تو تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :