29 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…فٹ با ل ایسا مقبول کھیل ہے جو دنیا بھر میں شوق سے کھیلا جا تاہے مگربر طانیہ کے ایک چڑیا گھر میں ایسا زندہ دل ہاتھی کا بچہ بھی مو جود ہے جس کا محبوب مشغلہ فٹ با ل کھیلنا ہے۔ 2سالہDonnaنا می یہ ہاتھی اپنے پنجرے میں بیٹھا بے چینی سے فٹ با ل ملنے کا انتظار کرتا ہے اور جیسے ہی اس کی جانب فٹ با ل اچھالا جاتاہے یہ سب کچھ بھول کر اس سے کھیلنے میں مصروف ہو جاتاہے۔ اپنے پاؤں سے فٹ با ل کو دھکیلتے اور اچھالتے یہ ہاتھی بے حد دلکش انداز میں فٹ بال کھیلتا ہے جس کے باعث اس چڑیا گھر میں آنے والے تما م سیاح اس کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔