29 مئی ، 2012
کراچی… اہلسنت و الجماعت نے کارکنوں کے قتل پر احتجاجکیلئے آج دھرنا موخر کر دیا ، کراچی میں اہلسنت و الجماعتکے راہنمامولانا اورنگزیب فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیاجائیگا۔اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے ہمارے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ہمارے لاپتاافراد کی بازیابی اور گرفتار ارکان کی رہائی کا یقین دلایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو سنی علما کا اجلاس طلب کیا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرینگے۔