پاکستان
29 مئی ، 2012

آغاز حقوق بلوچستان کے بیشتر پہلووٴں پر عمل ہوچکا، قمر زمان کائرہ

آغاز حقوق بلوچستان کے بیشتر پہلووٴں پر عمل ہوچکا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ضرورتیں جس حد تک پوری کر سکے، کریں گے، ایف سی صوبائی حکومت کے تحت کام کرے گی، قوم پرست جماعتوں سے وفاق کے دائرہ کار میں رہ کر بات کی جائیگی، آغاز حقوق بلوچستان کے بیشتر پہلووٴں پر عمل ہوچکا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ اب ایمرجنسی لگے گی اور نہ مارشل لا، اسپیکر کی رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کیلئے بلوچستان کو سبسڈی کی رقم جلد جاری کرنیکی ہدایت کی ہے جبکہ کچھی کینال کیلئے بھی فنڈز فوری فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے 5 ہزار بلوچ نوجوانوں کو نوکریاں دیں، وفاقی حکومت 5 ہزار نوکریوں کی 5 سال تک ذمہ داری لے گی، آغاز حقوق بلوچستان کے بیشتر پہلووٴں پر عمل ہوچکا۔ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ضرورتیں جس حد تک پوری کر سکے، کریں گے، ایف سی صوبائی حکومت کے تحت کام کرے گی اور اس کا کردار صرف لاء اینڈ آرڈر کنٹرول پر ہوگا، بلوچستان کی شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے پر کام کریں گے اور قوم پرست جماعتوں سے وفاق کے دائرہ کار میں رہ کر بات کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح طور پر بتایا کہ بلوچستان میں ایک بھی فوجی کسی آپریشن میں ملوث نہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ افواج پاکستان اور ایف سی قانون کی حدود میں رہ کر کام کریں گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ اب ایمرجنسی لگے گی اور نہ مارشل لا، اسپیکر کی رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی، تحریک انصاف نے اپنی پٹیشن میں سپریم کورٹ میں اسپیکر کی خصوصی نشست پر اعترا ض اٹھایا، جو غلط ہے۔

مزید خبریں :