پاکستان
29 مئی ، 2012

بجٹ بنانے کیلئے حکومت کو دنیا کے سامنے کشکول پھیلانا پڑ رہا ہے، بشیر بلور

بجٹ بنانے کیلئے حکومت کو دنیا کے سامنے کشکول پھیلانا پڑ رہا ہے، بشیر بلور

پشاور … خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ حکومت کو بجٹ بنانے کیلئے دنیا کے سامنے کشکول پھیلانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہر 24 گھنٹے بعد ایک دھماکا ہوتا ہے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہیں یہ کون سا اسلام ہے۔ مجلس صوت اسلام کے زیر اہتمام علماء امن کنونشن کے دوسرے روز خطاب میں بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں لیکن دہشت گرد ان کا سہارا لیکر انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کر نا چاہتے ہیں۔ علماء امن کنونشن میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام کا فلسفہ امن، روا داری، برداشت اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔

مزید خبریں :