پاکستان
30 مئی ، 2012

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاوٴن دس نمبر میں فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام جوہر اور احمر معلوم ہو ئے ہیں۔ اس سے قبل تھانہ نیپئرپولیس کے مطابق لیاری سے متصل ٹمبر مارکیٹ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ادھر کالا پل کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا،مقتول کی شناخت 36 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :