دلچسپ و عجیب
30 مئی ، 2012

برطانوی موسیقار کا ماؤنٹ ایورسٹ پر کنسرٹ ، عالمی ریکارڈ قائم

برطانوی موسیقار کا ماؤنٹ ایورسٹ پر کنسرٹ ، عالمی ریکارڈ قائم

کھٹمنڈو…این جی ٹی…کنسرٹس تو آئے دن دنیا بھر میں منعقد کیے جاتے ہیں جن میں ہزارون شائقین شرکت کرتے ہیں لیکن دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والے کنسرٹ میں ہر کوئی شرکت نہیں کرسکا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے40سالہ موسیقارOz Bayldonنے دُنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی21ہزار835فٹ اونچی میرا پیک پر کنسرٹ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔Bayldonکی اس منفرد کاوش کے لیے اسکے ساتھ آٹھ رضاکار،تین گٹار،ایک آئی پیڈ اور بیٹری سے چلنے والے اسپیکر بھی موجود تھے جس کی مدد سے انہوں نے بلند ترین مقام پر40منٹ تک کنسرٹ کا ماحول بنائے رکھا۔ Bayldonکے کنسرٹ کو دیکھنے ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کے لیے آنے والے14کوہِ پیما بھی موجود تھے جنہوں نے10پاؤنڈ کا ٹکٹ خرید کر اس کنسرٹ میں شرکت کی۔

مزید خبریں :