30 مئی ، 2012
پشاور… اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد دینے والے ڈاکتر شکیل آفریدی کو دی جانے والی سزا کے فیصلے کا کاپی جیو نیوز کو مل گئی ہے۔ فیصلے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم کو 20 لاکھ روپے دیے اور خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم کے لوگوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ایف سی آر کے تحت ڈاکٹر شکیل کو کالعدم تنظیم کی مدد کرنے پر33سال قید کی سزا دی گئی۔