30 مئی ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت کر رہا ہے جس کے دوران وزیرداخلہ رحمان ملک کے وکیل اظہرچودھری نے اپنے موکل کی طرف سے برطانوی شہریت چھوڑے جانے کے خط والی دستاویز پیش کی تو عدالت نے اسے مسترد کردیا۔ عدالت نے کہاکہ اس خط میں ڈکلریشن منسلک ہونے کا ذکر ہے، وہ ڈکلریشن بھی نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے شہریت چھوڑنے کا تصدیقی سرٹفکیٹ طلب کیا تھا، وہ کہاں ہے؟اس کیس میں فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل ہوئی، مقدمہ میں امتیاز نہیں برتا جاسکتا۔ رحمن ملک کے وکیل اظہر چوہدری کا کہنا تھا کہ رحمان ملک لندن سے واپس آرہے ہیں، مزید دستاویز بھی پیش کردئے جائیں گے۔