پاکستان
30 مئی ، 2012

لاہور، اسلم مڈھیانہ کے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل 7 جون کو طلب

لاہور، اسلم مڈھیانہ کے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل 7 جون کو طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ کے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل کو 7 جون کو طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ میں سابق رکن پنجاب اسمبلیاسلم مڈھیانہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اسلم مڈھیانہ نے استدعا کی کہ ٹیچر تشدد کیس کو سرگودھا کی خصوصی عدالت میں منتقل کیا جائے۔ جس پر ہائی کورٹ نے پراسیکیورٹر جنرل کو موقف پیش کرنے کے لئے عدالت میں طلب کر لیا۔ اسلم مڈھیانہ کے خلاف ایک معمر ٹیچرکی ٹانگیں توڑنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :