پاکستان
30 مئی ، 2012

ملک میں بجلی کی کمی 8200میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر

ملک میں بجلی کی کمی 8200میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر

لاہور… ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کی وجہ سے شارٹ فال 8 ہزار 200 میگاواٹ کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر چلا گیا ہے بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انرجی مینجمنٹ سیل پیپکو ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کرنا ممکن نہیں رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار دن کے وقت 8 ہزار 200 جبکہ طلب 16400 میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 8 ہزار 200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہو گیا ہے شہروں میں 10 سے 15 دیہات میں 20 بیس گھنٹے تک جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق پاور ہاوسز کو تیل گیس کی مطلوبہ مقدار نہیں مل رہی جبکہ پانی کی پیداوار بھی کم ہے اس لئے صورتحال تشویش ناک ہے ذرائع نے بتایا کہ پاور ہاوسز کو رقم اور تیل نہ دیا تو آنے والے دنوں میں بحران مزید بڑھے گا دوسری طرف ملک میں 300 سے زائد گرڈوں سے عوام کو سپلائی کئی گھنٹے سے متاثر ہے بجلی آتی بھی تو دوبارہ 15 منٹ بعد ٹرپ کر جاتی ہے تاہم وی وی آئی پیز فیڈرز کو بجلی مسلسل مل رہی ہے صارفین کا شارٹ فال بڑھنے سے برا حال ہے انھیں پانی بھی میسر نہیں ان کا غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :