30 مئی ، 2012
اسلام آباد… اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کو صوبائی اسمبلی میں طلب کئے جانے سے متعلق قانون خاموش ہے،تاہم ایسی روایات موجود ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے سندھی ثقافت کے خلاف بات کی ، جس پرسندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جب یہ معاملہ ان کے پاس آیا تو وہ اس کا جائزہ لیں گے۔