دلچسپ و عجیب
11 جنوری ، 2016

امریکا میں پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ اندازی بدھ کو ہو گی

امریکا میں پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ اندازی بدھ کو ہو گی

واشنگٹن........ امریکا میں پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ اندازی بدھ کو ہو گی ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حیرت انگیز پاور بال جیک پاٹ لاٹری کے انعام کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک ارب ڈالرسے زائد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ گزشتہ ہفتے کو ہونے والی قرعہ انداز میں کسی بھی ٹکٹ کا ان چھ نمبروں کے مطابق نہ ہونا تھا جو کمپیوٹر نے منتخب کئے تھے۔

بدھ کو امریکا کی 44 ریاستوں اور وفاقی علاقوں واشنگٹن، پورٹوریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں اس لاٹری کی قرعہ اندازی ہوگی جس کا انعام 1 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ لاٹری کے انعام کی رقم گزشتہ نومبر کے بعد سے اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب 4 کروڑ ڈالر کی رقم کی قرعہ اندازی میں بھی کوئی یہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :