30 مئی ، 2012
اسلام آباد … امریکا کے پاکستان میں سفیر کیمرون منٹر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات میں نیٹو سپلائی کی بحالی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر اور کیمرون منٹر ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔