30 مئی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…کلاسک ہالی ووڈ فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔چین کے شہر ٹائین جن کے کنونشن سینٹر میں کلاسک ہالی ووڈ فلموں میں زیرِ استعمال رہنے والی ونٹیج گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔نمائش میں رکھی گئی 23ونٹیج گاڑیوں میں کنگ فو ماسٹر بروس وِلس،لیجنڈری اداکارہ مالن منرو اور کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پریسلے کی استعمال شدہ گاڑیاں موجود ہیں۔ان تمام گاڑیوں میں سب سے پُرانا ماڈل1919میں بنائی گئی فورڈ کا ہے جو لیجنڈری کامیڈین چارلی چپلن کی کئی خاموش فلموں کا حصہ بنایا گیا تھا۔