دلچسپ و عجیب
12 جنوری ، 2016

جنوبی کوریا میں سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز

جنوبی کوریا میں سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز

سیول........ہر سال کی طرح اس سال بھی جنوبی کوریا کے سرد ترین علاقے Hwacheonکاؤنٹی میں سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

سالانہ آئس فیسٹیول کے موقع پر آئس فشنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں افراد حصہ لے رہے ہیں۔

9جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں آئس فشنگ کے علاوہ اسکیٹنگ ،سلیج رانی اور برف سے مجسمہ سازی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔31جنوری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں منتظمین لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کررہے ہیں۔

مزید خبریں :