دلچسپ و عجیب
12 جنوری ، 2016

لندن میں62ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو 2016کا آغاز

لندن میں62ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو 2016کا آغاز

لندن........برطانوی دارالحکومت لندن میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی62ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

لندن بوٹ شو2016نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ہیں جبکہ رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔

کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کیساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ8جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو دس روز تک جاری رہنے کے بعد 17جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں :