30 مئی ، 2012
کوالالمپور…این جی ٹی…چاکلیٹ کسے پسند نہیں ہوتی اور اگر کہیں سینکڑوں اقسام کے چاکلیٹی مجسمے موجود ہوں تو وہاں کون نہیں جانا چاہتاہوگا ۔ایسی ہی ایک دلچسپ نمائش کا آغاز ملائیشیا میں ہواہے جہاں ایک ہزار سے زائد اقسام کی چاکلیٹس سے تیار کئے جانے والے مجسمے نمائش کے لئے پیش کیے گئے ہیں۔ تین سو مربع میٹر پر پھیلے انٹر ٹینٹمنٹ پارک میں جاری اس دلچسپ نمائش میں شرکت کرنے والے افراد ماہر شیفس کی نگرانی میں چاکلیٹ بننے کے تمام مراحل سے لے کر اس سے تیار ہونے والی مختلف اشیاء بنانا بھی سیکھ سکتے ہیں۔