13 جنوری ، 2016
اسلام آباد…افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ افغان عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان مذاکراتی عمل کے لیے تعاون کرے ، افغانستان میں بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے شبہ کی صورت میں سہ فریقی میکانزم بنانےکیلئےتیارہیں ۔
اسلام آبا د میں سیمینار سے خطاب میںافغان سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، ملا عمر کی موت کی خبر خفیہ رکھی گئی،ا س کےبعد طالبان نے مذاکرات ختم کرکے حملے تیز کردیے ۔
پاکستان میں افغانستان کےسفیر کاکہناہےکہ پچھلے سال جولائی میں ہم نے طالبان نمائندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا پہلا دور کیا، تاہم لیٹ جولائی میں دوسرے دور سے قبل یہ مذاکرات ختم ہو گئے جب ملا عمر کی موت کی خبر سامنے آئے جسے 2سال خفیہ رکھا گیا اور افغانستان کو نہ بتایا گیا، پھر ہم نے دیکھا کہ طالبان نے مذاکرات ختم اور حملے تیز کر دیئے۔
افغان سفیرنے کہا کہ افغان امن کا موجودہ موقع ضائع ہو گیا، تو خون خرابہ اور تباہی ہر طرف پھیل جائے گی۔