صحت و سائنس
31 مئی ، 2012

پاکستان میں پو لیو ویکسین کی عدم دستیابی پرعالمی ادارہ صحت کی تشویش

پاکستان میں پو لیو ویکسین کی عدم دستیابی پرعالمی ادارہ صحت کی تشویش

پشاور… عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پو لیو ویکسین کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پولیو ویکسین کا بندوبست نہ کیا گیا تو اس سے ساڑھے تین کروڑ بچے متاثر ہو نگے۔۔ای پی آئی ذرائع جیو نیوز کو بتایا کہ یو نیسف کی جانب سے پو لیو ویکسین کی پاکستان کو فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ انسداد پولیو مہم خیبرپختون خوا کے ذرائع کے مطابق اگر پاکستان میں پو لیو ویکسین دستیاب نہ ہوئی تو اس کا اثر صوبے پر بھی پڑے گا اور خیبر پختونخوا کے علاوہ قبا ئیلی علاقوں میں بچے متاثر ہو نگے جبکہ ماہانہ پو لیو مہم میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :