18 جنوری ، 2016
مٹھی ......تھر پارکر میں 4 ماہ کی بچی غذائیت کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گئی، اس مہینے ضلع میں بیماریوں اور غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعدا 53 ہو گئی۔
تھرمیں غذائی قلت کے باعث آج بھی 2 بچیاں انتقال کرگئیں ،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 53 ہوگئی،ضلع میں غذائی قلت اور بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث بچوں میں مختلف امراض جنم لے رہے ہیں۔
سول اسپتال مٹھی میں ایک ماہ کی بچی اور تحصیل اسپتال چھاچھرو میں 4 ماہ کی بچی دنیا سے رخصت ہوگئی،رواں ماہ 53بچے انتقال کرچکے ہیں،جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 36 بچے زیرعلاج ہیں، تھرپارکر میں صوبائی حکومت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی امداد سرگرمیاں جاری ہے۔