31 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…دنیا بھر میں کرتب باز لوگوں کو تفریح فراہم کر نے کیلئے مختلف اشیاء سےJugglingکر کے اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تے ہیں لیکن اب اس میدان میں جدید ٹیکنالو جی کا حامل ایک جاپانی روبوٹ بھی آگیا ہے۔ایک ہاتھ کا حامل یہ روبوٹ بیک وقت اپنی تین انگلیوں سے دو گیندوں کو ہوا میں 2میٹر تک اچھال کر Jugglingکا منفردمظاہرہ پیش کر تا ہے۔ اس روبوٹ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ حیرت انگیز طور پر،پرفارمنس کے دوران اس کے مشینی ہاتھ سے گیند نہ تو گر تی ہے اور نہ ہی یہ اسے پکڑنے میں ناکام ہو تا ہے۔