18 جنوری ، 2016
نیروبی......کینا کے شہر نیروبی میں فٹ بال سے کھیلتا ہوا ننھا ہاتھی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فٹ بال کے میدان میں یوں تو آپ نے بہت سے کھلاڑی دیکھے ہوں گے لیکن کیا کبھی کسی ہاتھی کو فٹ بال کھیلتے دیکھا ہے،اگر نہیں دیکھا تو ویڈیو میں خود ہی دیکھ لیں۔
کینیا کے چڑیا گھر میں موجود یہ ننھا ہاتھی ایسے ماہرانہ انداز میں فٹ بال کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ کیچڑ کے پانی میں مزے سے فٹ بال کھیلتے ہوئے اس ننھی ہاتھی کو دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔