20 جنوری ، 2016
دبئی........دبئی میں جاری رنگا رنگ فیشن شومیں روایتی چینی اور عربی ملبوسات نے دھوم مچا دی ہے۔دلکش ماڈلز نے جب گاؤن اسٹائل کے ملبوسات پہن کر فیشن کے جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔
ماہرفیشن ڈیزائنروں کے تیار کردہ دلکش ملبوسات دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔جدید فیشن سے آراستہ اس شو میں چینی رقص کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ماڈلز نے سنہرے، سفید ، نارنجی، پیلے اور سرمئی رنگوں کے روایتی چینی اور عربی ملبوسات پہن کر واک بھی کی ۔
ریمپ پر واک کرتی ماڈلز نے ان دیدہ زیب ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرے تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے اور چینی ڈیزائنروں کو خوب سراہا۔