دلچسپ و عجیب
20 جنوری ، 2016

3ملین پاؤنڈ کے گھر کا کمرا صرف 1پاؤنڈ ماہانہ کرایہ پر دستیاب

3ملین پاؤنڈ کے گھر کا کمرا صرف 1پاؤنڈ ماہانہ کرایہ پر دستیاب

لندن........یوں تو لندن جیسے بڑے شہر میں رہائش کافی مہنگی ہے لیکن لندن کے ایک رہائشی نے اپنا 3ملین پاؤنڈ کے گھر کا کمرا صرف 1پاؤنڈ ماہانہ کرایہ پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسپیئر روم ویب سائٹ کے بانی اور اس گھرکے مالک روپرٹ ہنٹ کا کہنا ہے کہ اس گھر کے کمرے کرائے پر دینے کا مقصد صرف پیسے کمانہ نہیں بلکہ میں چاہتا ہوں کہ اچھے لوگوں کے ساتھ میرا وقت گزرے۔

اس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف 1پاؤنڈ ہی افورڈ کر سکتا ہو تو اس گھر میں رہ سکتا ہے بشرطیکہ وہ ایک اچھا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پالتو جانور کا مالک،ایک اچھا کھلاڑی اورتصویریں بنانے کا شوق بھی رکھتا ہو۔

مزید خبریں :