20 جنوری ، 2016
شنگھائی........شنگھائی کے چائنا ٹاؤن میں چینی سالِ نو کی آمد کا جشن عروج پر ہے، اسی سلسلے میں علاقے کی مرکزی شاہراہ کو 2,668لالٹینوں سے سجا دیا گیا ہے ۔
چین میں نئے سال کو بندر کا سال قرار دیا گیا ہے جس کی آمد کا جشن زور و شور سے منانے کیلئے عوام پر جوش دکھائی دے رہی ہے ۔
چینی نئے سال کا آغاز 8فروری کو ہو گا اور اسی سلسلے میں شنگھائی میں چائنا ٹاؤن میں لوگوں کی بڑی تعداد کہیں تو لالٹینیں سجاتی دکھائی دے رہی ہے تو کہیں کوئی میو زیکل گروپ، ایکرو بیٹکس گروپ اور منکی ڈانس گروپ اپنی پرفارمنس کی پریکٹس کر رہا ہے۔
2ہزار6سو68منکی شیپ کی لالٹینیں سڑکوں پر مزین کر دی گئی ہیں جبکہ 9ویں انٹر نیشنل ڈریگن ڈانس فیسٹیول کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔