20 جنوری ، 2016
کیپ ٹائون........جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں پہلی بار شہرہ آفاق بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات اور یادگاری اشیاء پر مبنی نمائش کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
10اپریل1912 میں تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
اس حادثے کے بعد سے اب تک اس جہاز میں سوار15سو سے زائد مسافروں کے زیرِ استعمال رہنے والی کئی اشیاء ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جن میں پرفیوم کی بوتلیں،موسیقی کے آلات،چینی کی پلیٹ،انتباہ کرنے والی گھنٹی،ٹوٹی پھوٹی کھڑکی،سونے کے چمچے،چمڑے کا جوتااورہیٹ کیساتھ ساتھ کپڑوں پر لگائی جانے والی چٹکیاں شامل ہیں۔
اس نمائش میں ٹائی ٹینک حادثے کا سبب بننے والی کئی چیزوں اور اس جہاز کے کئی حصوں کے مماثل نمونے موجود ہیں جبکہ ان اشیاء کے یادگاری نمونے تخلیق کرکے فروخت کے لیے بھی پیش کیے جائینگے۔