دلچسپ و عجیب
20 جنوری ، 2016

الجبرا کا فارمولا جو درست عمر بتائے !

الجبرا کا فارمولا جو درست عمر بتائے !

لندن........ریاضی کے فارمولے یاد کرنااور انہیں حل کرنا تو مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن ان کی مدد سے کیا کیا ممکن ہے ذرا آپ بھی جان لیجئے۔ الجبرا کے انوکھے فارمولے کے تحت کسی بھی شخص کی درست عمر معلوم کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے ۔

جی ہاں ریاضی کے چند سادہ اُصول اپناتے ہوئے کسی بھی انسان کی عمر اور یہاں تک کے جوتے کا سائز بھی بتایا جا سکتا ہے ۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ریاضی دان کیرل وورڈرمین نے چند سادہ اصول ترتیب دے کر ایک ایسا فارمولہ ایجاد کیا ہے جس سے آپ اپنے ساتھی سے ایک چھوٹا سا گیم کھیل کر اسے درست معلومات فراہم کر سکیں گے۔

تو طریقہ ء کار کچھ ایسا ہے کہ اپنے ساتھی کو کہیں کہ وہ اپنے دماغ میں اپنے جوتے کا سائز سوچے اور پھر اسے 5 سے ضرب دیدے جسکے بعد جو بھی نمبر آئیں ان میں 50 کو جمع کر دیں۔ اس سے حاصل ٹوٹل کو 20 سے ضرب دیں اور پھر اس میں 1,015 کو جمع کر دیں۔ اس کے بعد نمبرز کا جو بھی ٹوٹل آئے اس میں سے اپنی تاریخ پیدائش کو نکال دیں تو آپ کو اپنی عمر اور جوتے کا سائز پتا چل جائے گا۔کیوں جناب اب پتہ چلے گا کہ آپ کا الجبرا کس قدر بہترین ہے۔

مزید خبریں :