دلچسپ و عجیب
21 جنوری ، 2016

آسڑیلیا کی منفرد گلا بی جھیل کا انوکھا اور دلکش نظارہ

آسڑیلیا کی منفرد گلا بی جھیل کا انوکھا اور دلکش نظارہ

سڈنی.........دنیا میں جھیلیں تو بہت ہیں لیکن آسٹریلیا کی یہ جھیل ا س لحا ظ سے منفر د ہے کہ اس کا پانی عا م جھیلوں کی طرح شفاف یا نیلا نہیں بلکہ گلا بی رنگ کا ہے۔

اپنے اس منفرد رنگ کی باعث اسے عام طور پر Hillier Pink Lakeکے نام سے جا نا جا تا ہے جسکی اصل وجہ اس میں مو جود نمکیات اور معدنیات کی بڑی مقدا ر ہے، جس نے اسکا پانی گلابی رنگ کا کردیا ہے۔

600 میٹر لمبی یہ منفرد اور خو بصو رت جھیل ناصرف مقامی افراد کیلئے نمک کے کاروبا ر میں معاونت کرتی ہے بلکہ سیا حو ں کیلئے تفر یح کا ذریعہ بھی ہے۔

مزید خبریں :