31 مئی ، 2012
نیویارک … نیو یارک کے ایک ریسٹورنٹ میں دنیا کا مہنگا ترین ہیم برگر تیار کر لیا گیاہے جس کی قیمت دو سو پچانوے295))ڈالر مقرر کی گئی ہے۔اس ہیم برگر کی تیاری میں خالص مکھن، فروٹ کریم، گوشت، مشروم اوردس قدرتی نباتات کے اجزاء سمیت خاص سمندرکی تہہ سے نکالا جانے والا نمک استعمال کیا گیا ہے ۔ اس قیمتی ہیم برگرکی خاص بات اس پر سونے کے پاؤڈر کا چھڑکاؤہے جبکہ اس پرسونے سے بنی ہوئی ایک ہیرا جڑی ٹوتھ پِک بھی لگائی گئی ہے۔اس بیش قیمت برگر کوگینز بک نے بطور دنیا کے سب سے مہنگے ہیم برگرکے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔