دلچسپ و عجیب
22 جنوری ، 2016

جنوبی کورین کمپنی نے لیزر کی بورڈ متعارف کروادیا

جنوبی کورین کمپنی نے لیزر کی بورڈ متعارف کروادیا

سیول........آج کے جدید دورمیں جہاں کئی لاتعداد ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز تیار کی جارہی ہیں، وہیں ماہرین نے ہماری آسانی کے لئے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے کسی بھی ہموار سطح کو ڈیجیٹل ٹائپ رائٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

یہ اسمارٹ ڈیوائس جنوبی کوریا کی معروف کمپنی نے تیار کی ہے جس کا سائز ایک ماچس جتنا ہے، جسے با آسانی جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے ۔

اس ڈیوائس کو بلو ٹوتھ کے ذریعے کسی بھی اسمارٹ فونز ،ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ سے منسلک کیا جاتا ہے جس کے بعد اس میں موجود پراجیکٹر لیزر کی بورڈ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس ڈیوائس کی قیمت149ڈالر مختص کی گئی ہے۔

مزید خبریں :