دلچسپ و عجیب
01 جون ، 2012

جاپان میں گاڑی کی تیاری سے قبل ڈرائیونگ کا عملی ٹیسٹ کر نا ممکن

جاپان میں گاڑی کی تیاری سے قبل ڈرائیونگ کا عملی ٹیسٹ کر نا ممکن

ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان میں گا ڑیوں سے متعلق ایک ایسا جدید اور انو کھا سسٹم متعارف کر وایا گیا ہے جس کے تحت اب گاڑیوں کی تیاری سے قبل ہی ان کی ٹیسٹ ڈرائیو کر کے ان کی صلا حیتوں کو جا نچا اور خامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالو جی کے تحت تکمیل کے مراحل سے گزرنے والی کار کے نصف حصے کوکمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ نصب کر کے ایک شخص اس کے ساتھ منسلک ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر چیک کر تا ہے۔ اسٹیرنگ وہیل کو چلانے کے ساتھ اصلی گاڑی بھی خود کار سسٹم کے تحت حر کت میں آجاتی ہے۔اس پورے عمل میں ٹیسٹ کر نے والا شخص کو ئی وڈیو گیم کھیلتا نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں گاڑی کی تیاری سے قبل ہی اس میں لگائے گئے پر زہ جات اور دیگر نظام کا کامیاب عملی ٹیسٹ کر کے نوٹ کی گئی خامیوں کو دور کیا جاسکتاہے۔

مزید خبریں :