01 جون ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چینی شہر بیجنگ میں مدد گار روبوٹس کے ذریعے پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلابچوں کی مفت سرجری کی جا رہی ہے ۔ جدیدٹیکنالوجی کا حامل اِس روبوٹ میں ایک تھری ڈی مائیکرو اسکوپ نصب ہے جو ماہر سرجنزکی ٹیم کے دی گئی ہدایات کے مطابق سرجری مکمل کرتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ مددگار سرجن روبوٹ اب تک بیس بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن کرچکا ہے جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمرایک سال ہے جو اس سرجری کے بعد اب نارمل زندگی گزار نے کے قابل ہو گیا ہے۔