01 جون ، 2012
ممبئی…اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی نئی فلم راوڈی راٹھور آج ریلیز کردی گئی ہے۔راوٴ ڈی راٹھور کی کاسٹ کو امید ہے کہ سو کروڑ کمانا اس کے لئے کوئی بڑا کام ثابت نہیں ہوگا۔فلم میں اکشے کمار کے ایکشن بھی ہیں اور سوناکشی سنہا کی دلفریب ادائیں بھی۔ اس کے علاوہ راوٴ ڈی راٹھو رمیں کرینہ کپور کی اسپیشل اپئرینس کا تڑکہ بھی موجود ہے،یعنی فلم میں وہ سب کچھ ہے جس سے فلم بینوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔راوٴڈی راٹھور آج سے منظر عام پر تو آگیاہے۔اب دیکھنا ہے اسے کتنا پسند کیا جاتا ہے اور یہ باکس آفس پر اپنی دھاک بٹانے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔