دلچسپ و عجیب
28 جنوری ، 2016

رسیوں اور حفا ظتی آ لا ت کے بغیر اہرامِ مصر سَر کر نیوالا مہم جو

رسیوں اور حفا ظتی آ لا ت کے بغیر اہرامِ مصر سَر کر نیوالا مہم جو

قاہرہ........عا م طور پر بلند و بالا پہاڑ وں کو سَر کرنے کیلئے مختلف قسم کے آ لات، رسیاں اور اوزار استعمال کیے جا تے ہیں لیکن جرمنی کے ایک مہم جو نے یہ کارنا مہ انو کھے انداز میں سرانجا م دے کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

18 سالہ آندرے سزیسکی نے پابندی کے باوجود محض شوق کی تکمیل کیلئے 4500 سال پرانے اہرام مصر پر چڑھ کر نہ صرف اپنا ایڈونچر پورا کیا بلکہ خوب تصاویر بھی بنائیں۔ صرف 8منٹ میں مکمل ہونیوالی اس مہم جوئی کے دوران آندرے نے146میٹر بلند ’’دی گریٹ پیرامڈ آف غزہ‘‘ سَر کرتے ہوئے چوٹی پر پہنچ گیا اور دلکش تصاویر بنائیں۔

آندرے نے کچھ وقت اہرام مصر پر گزارا۔ بعد ازاں جیسے ہی وہ واپس آیا تو پولیس نے اسے گرفتار کیا اور تھانے پہنچا دیا تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد اسے رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ اہرام مصر کا شمار انسان کی بنائی ہوئی عظیم ترین تعمیرات میں ہوتا ہے جو زمانہ قدیم کی مصری تہذیب کے سب سے لافانی یادگار ہیں۔

دی گریٹ پیرا مڈ آف غزہ کا عظیم اہرام دنیا کے سات عجائبات میں سے وہ واحد عجوبہ ہے جو کہ ابھی تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے جس پر چڑھنا قانونی طور پر جرم ہے اور اسکی خلاف ورزی کرنیوالے کو تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :