28 جنوری ، 2016
میلبرن........آسٹریلوی شہر میلبرن میں چینی سالِ نو کی آمد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں ایک سوئس انٹر نیشنل کمپنی نے گولڈ چاکلیٹ کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا ہے ۔
ایک مقامی ہوٹل میں موجود اس اسٹال میں مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کردہ خصوصی چاکلیٹ کے 88پیکس رکھے گئے ہیں جو 24قیراط سونے کے ورق سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر چاکلیٹ خریدنے کیلئے لوگ بے تاب دِکھائی دئیے جبکہ ڈریگن ڈانس بھی بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ واضح رہے کہ چین کا سالِ نو 8فروری کو منایا جا ئے گا۔