29 جنوری ، 2016
بیجنگ ........چین میں 4 ہزارلوگوں نے سرد موسم میں ہزاروں کلو بھنے ہوئے گوشت کے مزے اُڑائے۔
چینی صوبے سیچوآن( Sichuan)میں ایک انوکھی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے ایک جگہ جمع ہو کر بھیڑ کے گوشت کو بھونا اور پھر اس مزیدار ڈش کو سب نے پیٹ بھر کر کھایا۔
شدید ٹھنڈ میں بھیڑ کا بھنا ہوا گوشت جہاں ایک طرف مزیدار خوشبو سے فضا کو معطر کر رہا تھا، وہیں ڈش کی تیاری پر چار ہزار افراد نے اس کے مزے اُڑا کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا اور بھیڑ کے ڈھائی ہزار کلو گوشت کو چار ہزار افراد کی دعوت کی حیثیت سے ریکارڈبک میں بھی شا مل کر لیا گیا۔