02 جون ، 2012
اسٹاک ہوم… طبی ماہرین کے مطابق ایسے بچے جو اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی مچھلی کھانا شروع کر دیتے ہیں اْن کے اندر الرجیز کے خطرات کم ہوتے ہیں۔سویڈن کے محققین نے چار سال تک کی عمر کے تین ہزار بچوں پر یہ تجربہ کیا۔ ان بچوں کی غذا میں مچھلی اْس وقت سے شامل تھی ،،جب وہ 12 ماہ کے بھی نہیں تھے۔طبی ماہرین کے مطابق مچھلی کھانے والے ان تمام بچوں میں دمے، الفی یا ناک سے جنم لینے والی لرجی یا جلد کی الرجی جیسے ایگزیما وغیرہ کے امکانات بہت کم رہے۔